میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آزادی مارچ ، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی فہرست تیارکر لی گئی

آزادی مارچ ، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی فہرست تیارکر لی گئی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ کے حوالے سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی فہرست تیار کرلی گئی ، وزیر دفاع پرویز خٹک نے منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھیج دیئے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے مجوزہ ناموں کی فہرست وزیراعظم کو بھجوا دی،وزیراعظم عمران خان کمیٹی کے حتمی ناموں کی منظوری دیں گے۔ ذرائع کے مطاق مذاکراتی کمیٹی میں صوبوں کے ارکان کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،مجوزہ ناموں میں صوبائی ارکان کے نام بھی تجویز کیے گئے ہیں ،مذاکراتی کمیٹی کے ناموں پر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی، محمد میاں سومرو، اسد عمر سمیت دیگر نام تجویز کیے گئے ہیں ، ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور سینیٹر فدا خان کا نام بھی تجویز کیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں