میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نون لیگ نے معیشت کو برباد کیا، وزیر اعظم عمران خان

نون لیگ نے معیشت کو برباد کیا، وزیر اعظم عمران خان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیرِاعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم عمران خان نے سابق حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے معیشت کو برباد کیا، سب ادارے خسارے میں ملے ، تباہ حال اکانومی بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پالیسیوں کے مثبت نتائج جلد آئیں گے ۔اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، فیصل واوڈا، افتخار درانی، فیصل جاوید، عثمان ڈار، مراد سعید، نعیم الحق، شبلی فراز اور شوکت یوسفزئی نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اجلاس میں ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِاعظم نے وزرا اور پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ ملکی معیشت کی صورتحال سے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔
وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں خراب معیشت ن لیگ سے ملی، ن لیگ 12 سو ارب روپے کا گردشی قرضہ چھوڑ کر گئی، ہم تباہ حال معیشت کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ن لیگ سارے ادارے خسارے میں چھوڑ کر گئی، ہماری پالیسیوں کے مثبت نتائج ابھی آنے ہیں، حکومتی اور پارٹی ترجمان بھرپور انداز سے موقف پیش کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں