میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، کراچی میں امن ہر قیمت پر برقرار رکھیں گے، وزیراعظم

ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، کراچی میں امن ہر قیمت پر برقرار رکھیں گے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ کراچی میں امن و امان کو ہر صورت برقراررکھنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے، کراچی کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت فنڈز کا فوری اجراء یقینی بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، جنہوںنے وزیر اعظم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، وفد میں عامر خان کنور نوید وسیم اختر اور کامران ٹیسوری سمیت وزیر داخلہ احسن اقبال وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق گورنر سندھ محمد زبیر سینیٹر سلیم ضیاء مفتاح اسماعیل اور صدر مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن منور رضا بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں کراچی اور حیدرآباد کے حوالے سے وزیر اعظم ترقیاتی پیکج کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ فنڈز کا اجراء ماہ رواں میں یقینی بنایا جائے گا اور منصوبوں پر فی الفور کام شروع کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم نومبر میں حیدر آباد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے کے ایم سی کے حوالے سے حکومت سندھ کے عدم تعاون کی شکایت کی جس کی وجہ سے کراچی میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور اہل کراچی کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ حکومت ملک میں ہر سطح کے منتخب جمہوری اداروں کا احترام کرتی ہے بلدیاتی اداروں کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے جس کے لیے صوبائی حکومت کی توجہ مبذول کرائی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں