میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ’’دیوالی‘‘ آج بھر پور انداز میں منائے گی

ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ’’دیوالی‘‘ آج بھر پور انداز میں منائے گی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور(بیورو رپورٹ)ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ’’دیوالی‘‘آج (جمعرات ) 19اکتوبر کو بھر پور انداز میں منائے گی۔ا س سلسلے کی مرکزی تقریب متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام کرشنا مندر راوی روڈ میں منعقد ہو گی جہاں پر ہندو دھرم کے ساتھ ساتھ سکھ اور مسیحی برادری کے لوگوں کے علاوہ اتحاد بین المسلمین کے اہم رہنما شریک ہوں گے۔جہاں پر ہندو برادری دیولی کے موقع پر دیے جلائیں گے ،پرشاد تقسیم کریں گے، جبکہ خصوصی پوجا کی جائے گی ۔چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاروق نے دیوالی کی تقریب کے موقع پر سیکورٹی سمیت دیگر خصوصی انتظامات کے احکامات جاری کیے ہیں ۔دیوالی کی تقریب شام 6بجے شروع ہو کر 10بجے رات اختتام پذیر ہو گی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں