میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ، ضیاء اور زاہد کالا کی نگرانی میں ناجائز تعمیرات

سندھ بلڈنگ ، ضیاء اور زاہد کالا کی نگرانی میں ناجائز تعمیرات

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

لیاقت آباد میں ضیاء اور زاہد کالا گروپ دھڑلے سے ناجائز تعمیرات کروارہے ہیں ، جس کا مشاہدہ لیاقت آباد میں تیزی سے قائم ہونے والے ناجائز کمرشل تعمیرات ہیں ،اس وقت بھی 4 نمبر میں پلاٹ نمبر 751 پر غیر قانونی کمرشل تعمیرات کی جارہی ہیں ،ساتویں منزل کی تعمیر میں انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال کیا جارہا ہے ،جو سنگین حادثے کا سبب بن سکتی ہے ،ذرائع کے مطابق ضلع وسطی میں ناجائز اور کمزور عمارتوں سے انسانی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہے ،جسے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذمہ داران نے دانستہ نظر انداز کررکھا ہے ، ذرائع کے مطابق مافیا اور سسٹم کے درمیان رابطہ اور لین دین کے معاملات دیکھنے کے لیے ذاہد کالا کو مقرر کیا گیا ہے ،رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن کی تعمیر کروانے میں کالا گروپ انتہائی فعال ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں