میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں نئی اسٹیل مل کے قیام کا منصوبہ تیار

کراچی میں نئی اسٹیل مل کے قیام کا منصوبہ تیار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

وفاقی حکومت نے روس کے تعاون سے کراچی میں نئی اسٹیل ملز قائم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق نئی اسٹیل ملز کے قیام کے لیے سات سو ایکڑ اراضی مختص کردی گئی۔پاکستان اسٹیل ملز کی اراضی نئی اسٹیل ملز کے لیے مختص کی گئی ہے۔ موجودہ اسٹیل ملز کی اراضی پر نئی اسٹیل ملز قائم کرنے کی تجویز ہے۔روس کے تعاون سے وفاقی حکومت نئی اسٹیل ملز قائم کرنا چاہتی ہے۔روس کے نائب وزیرصنعت و تجارت اور پاکستان کے وزیرصنعت نے نئی اسٹیل ملز کے قیام پر اتفاق کرلیا۔۔روسی نائب وزیرصنعت و پیداوار نے اپنی حکومت میں اعلی سطح پر تجویز پیش کرنے پر اتفاق کیا۔۔موجودہ پاکستان اسٹیل ملز جون دوہزار پندرہ سے بند ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں