میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرول کی ظالمانہ قیمتیں ، عوام آج سڑکوں پر نکلیں گاڑیاں بند کر کے احتجاج کریں ، حافظ نعیم الرحمن

پیٹرول کی ظالمانہ قیمتیں ، عوام آج سڑکوں پر نکلیں گاڑیاں بند کر کے احتجاج کریں ، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اہل کراچی سے اپیل کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ظالمانہ اضافے ، بجلی کے بھاری بلوں و ٹیکسوں میں کمی نہ کرنے، جاگیرداروں پر ٹیکس لگانے کے بجائے سارا بوجھ عوام پر ڈالنے اور حکمرانوں، وزیروں ، اعلیٰ افسران اور طبقہ اشرافیہ کو دی جانے والی مراعات اور مفت بجلی و پیٹرول ختم نہ کرنے کے خلاف منگل 19ستمبر کو شام 5بجے شہر بھر میں سڑکوں پر نکلیں ، موٹر سائیکل سوار اور کار سوار اپنی گاڑیاں بند کر کے بھر پور احتجاج کریں ۔ اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ظالم اور کرپٹ حکمران طبقے کے خلاف مکمل اتحاد و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے نجات حاصل کرنے کے لیے پر امن و منظم مزاحمت اور جدو جہد کریں ۔ احتجاج کے دوران اگر کوئی ایمبولینس ہو تو اس کے گزرنے کا راستہ ضرور بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے ، یہاں ملک کے ہر علاقے اور زبان بولنے والے رہتے ہیں ، کراچی جاگتا ہے تو پورا ملک جاگتا ہے ، کراچی کے عوام منگل کے روز ایسی بھر پور آواز اُٹھائیں اور احتجاج کریں کہ اس کی گونج نہ صرف اسلام آباد بلکہ عالمی سطح تک پہنچے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں