ملک بھرمیں ڈینگی کے وارتیز،کراچی میں صورتحال قابوسے باہر مزید 2 مریض انتقال کرگئے
شیئر کریں
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ بھر میں 388کیسز رپورٹ،324کیسزکا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی سب سے زیادہ متاثرہے ،محکمہ صحت سندھ
حیدرآباد میں 36، شہید بے نظیر آباد میں 15، سانگھڑ میں ڈینگی کی 3 کیسز رپورٹ جبکہ خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع ڈینگی کیلئے حساس قرار دے دیے گئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور شہر میں وبا سے مزید 2 مریضوں کا انتقال ہو گیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 324 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جبکہ حیدرآباد میں 36، شہید بے نظیر آباد میں 15 اور سانگھڑ میں ڈینگی کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی بے قابو ہونے لگا ، خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع پشاور، خیبر، مردان، نوشہرہ اور ہری پور کو ڈینگی کیلئے حساس قرار دے دیا گیا ، صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 307 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔پنجاب کے شہر راولپنڈی میں 80 افراد میں ڈینگی کا وائرس پایا گیا ،لاہور میں ڈینگی کے 62 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ادھرکراچی کے ، ضلع شرقی 132 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع وسطی 69 ،ضلع جنوبی 52 کیسز ، کورنگی 42 ، ضلع ملیر 13 ، ضلع غربی 6 اور ضلع کیماڑی میں 10کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدرآباد 36، شہید بے نظیر آباد 18 ، سکھر 3 ، میرپور خاص 3 اور لاڑکانہ میں 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ رواں ماہ یکم ستمبر سے آج تک کراچی میں 2469کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اب تک کراچی میں 11افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع شرقی میں 6 ،وسطی 3 ،جنوبی 1 اور ملیر میں 1 شخص ڈینگی کے سبب جان کی بازی ہارا ہے۔د