میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ڈکیتیوں کی تعدادمیں ریکارڈ اضافہ معمولی رقم کیلئے شہری جان گنوانے پرمجبور

کراچی میں ڈکیتیوں کی تعدادمیں ریکارڈ اضافہ معمولی رقم کیلئے شہری جان گنوانے پرمجبور

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

رواں سال 8 ماہ کے دوران 58ہزار وارداتیں رپورٹ ہوئیں اور 8100 سے زائد شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا، رپورٹ
کرائم پرقابوپانے کیلئے بنائی گئی شاہین فورس اب تک دوڈاکوہی پکڑسکی ،شہریوں نے اپنی مددآپ کے تحت دس ڈاکوپکڑکرپولیس کے حوالے کیے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ریکارڈ اضافے کے حوالے سے سی پی ایل سی نے اعداد و شمار کر دیئے۔پی ایل سی رپورٹ کے مطابق رواں سال 8 ماہ کے دوران 58ہزار وارداتیں رپورٹ ہوئیں اور 8100 سے زائد شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ستمبر میں 12 شہری دوران ڈکیتی قتل اور 20 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ رواں سال دوران واردات مزاحمت پر 71 شہری قتل اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔رواں ماہ 10سے زائد ڈکیت کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے والی شاہین فورس اوربھی شہر میں تعینات کر دی گئی۔پولیس کی جانب سے قائم شاہین فورس ابتک 2 مقامات پر ڈکیت کو پکڑ چکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں