میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی عرب کی پاکستان کو 3 ارب ڈالر قرض واپسی میں ایک سال توسیع

سعودی عرب کی پاکستان کو 3 ارب ڈالر قرض واپسی میں ایک سال توسیع

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

3 ارب ڈالر کی رقم 5 دسمبر 2022 کو واپس کرنا تھی، جسے سعودی عرب نے ایک سال کیلئے بڑھا دیا ہے، اسٹیٹ بینک
یہ ڈپازٹس اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس رکھے جاتے ہیں ، اور یہ غیر ملکی زرمبادلہ کا حصہ ہوتے ہیں،ذرائع
اسلام آباد /کراچی(اسٹاف رپورٹر)سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ (ایس ڈی ایف)نے پاکستان کو دی گئی 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی سہولت میں توسیع کی تصدیق کردی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق 3 ارب ڈالر کی رقم 5 دسمبر 2022 کو واپس کرنا تھی، جسے ایک سال کیلئے بڑھا دیا ہے۔ایس بی پی کے مطابق یہ ڈپازٹس اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس رکھے جاتے ہیں ، اور یہ غیر ملکی زرمبادلہ کا حصہ ہوتے ہیں۔بتایا گیا کہ یہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مسلسل مضبوط اور خصوصی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔خیال رہے کہ 24مئی 2022 کو سعودی عرب کے وزیرخزانہ محمد الجدعان نے کہا تھا کہ پاکستان کو دی گئی 3 ارب ڈالر کی سہولت میں توسیع کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے دوران غیررسمی ملاقات میں سعودی عرب کے وزیرخزانہ محمد الجدعان نے کہا تھا کہ ہم اس وقت پاکستان کو 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔سعودی عرب نے گزشتہ برس پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کیے تھے تاکہ پاکستان کے قومی ذخائر میں مدد ملے۔سعودی عرب کے وزیرخزانہ نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی تھیں تاہم یکم مئی کو دونوں ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ وہ ڈپازٹ میں توسیع کے لیے شرائط یا دوسرے ذرائع کے ذریعے تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔محمد الجدعان نے کہا تھا کہ پاکستان ایک اہم اتحادی ہے اور سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں