میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ، دوماہ کے دوران صرف6 فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف

سندھ ، دوماہ کے دوران صرف6 فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومت سندھ نے پانچ ڈویزنوں کا ترقیاتی بجٹ روک کر کراچی میں ترقیاتی بجٹ خرچ کرنے کا حکم دیا ،جس پرعمل نہ ہوسکا،رپورٹ
حیدرآباد،میرپورخاص ،نوابشاہ ،سکھر،لاڑکانہ کے لیے ترقیاتی بجٹ سیلاب اوربارش کے پانی کی عدم نکاسی کے باعث روکے گئے
کراچی ( رپورٹ عقیل احمد ) سندھ میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران صرف 6 فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال کئے جانے کا انکشاف کیا ہے حکومت سندھ نے پانچ ڈویزنوں کا ترقیاتی بجٹ روک کر کراچی میں ترقیاتی بجٹ خرچ کرنے کا حکم دیا ہے حکومت سندھ نے صوبہ بھر کے پانچ ڈویزنوں حیدرآباد ، میرپورخاص ، نوابشاہ ، سکھر اور لاڑکانہ کے لئے سیلاب اور بارش کے پانی نکالے جانے تک ترقیاتی بجٹ روک دیا ہے اور حکم جاری کیا ہے کہ صرف ترقیاتی بجٹ کراچی میں جاری کیا گیا ہے رواں مالی سال 2022-23ء کے دوران 4158 ترقیاتی منصوبے ہیں جس میں 2506 نامکمل منصوبے اور 1658 نئے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں ان پر 3 کھرب 32 ارب 16 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ان میں 982 منصوبے کراچی کے ہیں جن پر ایک کھرب 62 ارب 71 کروڑ 16 لاکھ روپے شامل ہیں محکمہ خزانہ کے دستاویزات کے مطابق 3 کھرب 32 ارب 16 کروڑ 50 لاکھ روپے کے مجموعی ترقیاتی بجٹ میں سے ایک کھرب 17 ارب 91 کروڑ 40 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں ان میں سے 15 ارب 19 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہوسکے ہیں جو صرف 6 فیصد ہے حکومت سندھ نے تمام صوبائی محکموں کو حکم جاری کیا ہے کہ جب تک پانچ ڈویزنوں میں نکاسی آب کا کام مکمل نہیں ہوتا اس وقت تک کراچی میں ترقیاتی بجٹ پر کام جاری رکھا جائے تاکہ کراچی کا ترقیاتی بجٹ رواں مالی سال میں مکمل کیا جاسکے۔تاہم اس کے باوجودشہرمیں کام شروع ہوتاہواکہیں نظرنہیں آرہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں