بھارت نے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال کی ،معید یوسف
شیئر کریں
مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت نے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال کیا۔وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے برطانوی جریدے ‘دی انڈیپنڈنٹ’ میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں کہا کہ پاکستان افغانستان میں جنگ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا، ہمارے 80 ہزار سے زائد شہریوں کا جانی اور 150 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات اور سیاسی تصفیے کی حمایت کی، کیا دنیا افغانستان اور خطے کو چھوڑنے کی غلطی کو دہرائے گی؟، افغانستان میں انسانی بحران نہ پیدا ہو، یہ عالمی برادری کی اجتماعی ذمہ داری ہے، طالبان نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے کا اشارہ دیا ہے، عالمی برادری کو اپنی کوششوں کو مربوط کرنا چاہیے، عالمی برادری کو بڑی طاقتوں اور افغانستان کے قریبی پڑوسیوں کے ساتھ اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھانا چاہیے۔