میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

بڑی اپوزیشن جماعتوں می کل جماعتی کانفرنس کی انعقاد کے سلسلے میں مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ اے پی سی کل (اتوار کو) اسلام آباد میں ہوگی ،انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مدعو جماعتیں وفود کے ساتھ شریک ہونگی ۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خا ن عباسی کے درمیان اس معاملے پر اہم ملاقات بھی ہوئی ہے ۔خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق بھی موجود تھے۔ ملک کی سیاسی صورتحال اور اے پی سی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔اے پی سی کے ایجنڈے پر مشاورت کے لئے بعد ازاں پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر بخاری اور ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملک میں فوری عام انتخابات کے مطالبہ کے سلسلے میں بات چیت ہوئی ۔پیپلزپارٹی مرکزی قیادت کی طرف سے مختلف جماعتوں کے قائدین کو دعوت نامے پہنچا رہے ہیں۔پیپلزپارٹی کی طرف سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن برقرار ہے۔ عام انتخابات کے لئے حکومت پر سخت دباؤ کے حوالے سے اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں کے معاملے کا بھی اے پی سی میں جائزہ لئے جانے کا امکان ہے۔ زرائع کا دعوی ہے کہ ابتدائی طور پر اس معاملے پر بات چیت بھی ہوئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں