میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا،کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گیس میں کمی کے باعث دو پاور پلانٹ بند کر دیئے گئے ہیں،دوسری جانب کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کے درمیان بلیم گیم جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے باسی پر ایک بار پھر کے الیکٹرک کے ظلم کا نشانہ بننے لگے، کے الیکٹرک نے گیس میں کمی کو جواز بناتے ہوئے دو پاور پلانٹ بند کردیئے ہیں۔بن قاسم پاور پلانٹ سے بھی بجلی کی پیداوار محدود ہے۔گلشن اقبال، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، ایف بی ایریا، گلستان جوہرکے علاقے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔کراچی میں بجلی کی طلب و رسد میں فرق 600 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے اور لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لیاقت آباد، گلبہار، ملیر اور لانڈھی میں بھی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں حالیہ صورت حال کے پیش نظر لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں چھ جبکہ لاسز میں 12 گھنٹوں سے زائد کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،شہر میں بجلی کی طلب 3000 میگاواٹ ہے، جبکہ پیداوار 2400 میگاواٹ ہے، پیداوار میں کمی کے باعث لوڈشیڈنگ کرنا مجبوری ہے۔ حکام نے بتایاکہ فرنس آئل کی فراہمی جاری ہے لیکن مہنگی بجلی بنانے سے عوام پر مزید بوجھ بڑھے گا۔دوسری جانب کے الیکٹرک گیس کی قلت سے پیداوار متاثر ہونے کا جواز پیش کرتی ہے جبکہ سوئی سدرن نے 160 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کا دعوی کیا ہے۔ذرائع کے مطابق صنعتوں سمیت نجی بجلی گھروں اورکے الیکٹرک کو بھی گیس کی ترسیل میں مشکلات درپیش ہیں۔ سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ پریشرمیں بہتری پرہی گیس کی ترسیل ممکن کی جاسکتی ہے۔کورنگی اورسائٹ سمیت مختلف صنعتی زونزمیں گیس پریشرنہ ہونیکے برابر ہے اور سی این جی سیکٹر کا بھی شیڈول بھی مسلسل تبدیل ہوتا رہتا ہے۔کوثرگیس فیلڈ سے سپلائی نہ ملنے پرمختلف سیکٹرزبھی متاثر ہیں۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ گیس کی ترسیل بند ہونے سے آرڈرمکمل ہونا مشکل ہوگیا ہے۔سوئی گیس حکام کی جانب سے نجی بجلی گھروں اورکے الیکڑک کوبھی متعلقہ گیس کی سپلائی نہیں کی جارہی۔ سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹیمیں سسٹم میں گیس پریشرکی مانیٹرنگ کررہی ہیں صورتحال بہترہونے پرمختلف سیکٹرزکو سپلائی کی جاسکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں