بھارتی وزیر دفاع چین کیخلاف بھی بڑھکیں مارنے لگے
چینی فوج کے ہاتھوں زبردست درگت کے بعد بھی بھارت سرکار باز نہ آئی، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی مارتے کہاکہ کہ ہمارے جوان سرحد پر چینی فوج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہیں
شیئر کریںچینی فوج کے ہاتھوں زبردست درگت کے بعد بھی بھارت سرکار باز نہ آئی، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی مارتے کہاکہ کہ ہمارے جوان سرحد پر چینی فوج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہیں۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بڑھکیں مارنے میں کسی سے کم نہیں اورآئے دن اپنے بیانات سے جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ اس بار چین کے ساتھ جاری حالیہ کشیدہ صورتحال پر راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مفاد میں چاہے کتنے ہی سخت اقدامات کرنا پڑے بھارت پیچھے نہیں ہٹے گا۔انہوں نے کہاکہ ملک کی 130 کروڑ عوام کو بتانا چاہتاہوں کہ بھارت کو کبھی جھکنے نہیں دیں گے، نہ تو ہم کسی کے آگے جھکیں گے اور نہ ہی ہمارا ارادہ کسی اورکو جھکانے کا ہے۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے کہا کہ چین کے ساتھ سرحد پر جاری صورتحال کا ہمیں سامنا کرنا پڑے گا تاہم افواج تیار ہے اور فوجیوں کے حوصلے بھی بلند ہیں، ہمارے جوان چینی فوج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہیں، جنگ شروع کرنا ہمارے ہاتھ میں ہے تاہم یہ کہاں ختم ہوگی یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں۔