میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کا مفرور، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کا فیصلہ

نیب کا مفرور، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کا فیصلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

نیب نے مفروراور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔ شریف خاندان اور آصف علی زرداری سمیت دیگر اہم شخصیات کے خلاف جاری تحقیقات کا بھی جائزہ لیاگیا۔ چئیرمین نیب کہتے ہیں بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹر زمیں ویڈیو لنک جائزہ اجلاس ہوا، مفروراور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کا فیصلہ کر لیا، شریف خاندان اور آصف علی زرداری سمیت دیگر اہم شخصیات کے خلاف جاری تحقیقات کا بھی جائزہ لیاگیا۔۔اجلاس میں نیب کی مجموعی کارکردگی سمیت شاہد خاقان عباسی، شوکت عزیز، راجہ پرویز اشرف، سید یوسف رضا گیلانی، شہباز شریف، اسلم خان رئیسانی، ثنائ اللہ زہری، مراد علی شاہ، قائم علی شاہ، اسحاق ڈار، خواجہ سعدرفیق، ڈاکٹرعاصم حسین، احسن اقبال کے خلاف جاری تحقیقات پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں مفتاح اسماعیل، غلام سرورخان، عامر کیانی، نورالحق قادری، بابرخان غوری، منظوروسان، آغا سراج درانی،، شرجیل انعام میمن، خورشید شاہ، رانا ثناء اللہ، انجینئر امیر مقام، کپٹن صفدر، سردارمہتاب عباسی، مالم جبہ ، بلین ٹری سونامی کیسوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہاکہ نیب افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اپنے فرائض قومی فریضہ سمجھ کر سر انجام دے رہے ہیں۔نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ، نیب سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بی آر ٹی منصوبے کو منطقی انجام تک پہنچائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں