میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس تفصیلات جاری

ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس تفصیلات جاری

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

غریب ملک کے امیرنمائندوں نے کتنا ٹیکس دیا،ایف بی آرنے ارکان پارلیمان کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آرکاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2 لاکھ 82 ہزار 449 روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے رکن قومی اسمبلی بن گئے۔انہوں نے 24 کروڑ روپے سے زیادہ ٹیکس ادا کیا۔ ایف بی آر نے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس تفصیلات جاری کردیں۔بلاول بھٹو زرادری نے 2 لاکھ 94 ہزار 117 روپے ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے 97 لاکھ 30 ہزار 545 ، آصف زرادری نے 28 لاکھ 91 ہزار 455 روپے ٹیکس دیا۔حماد اظہر نے 22 ہزار 445 روپے ٹیکس اور ایسوسی ایشن آف پرسن کے تحت 5 کروڑ 94 لاکھ سے زائد ٹیکس دیا جبکہ شاہ محمود قریشی 1 لاکھ 83 ہزار 900 روپے، وزیر اطلاعات شبلی فراز نے 3 لاکھ 67 ہزار 460 روپے، محمد اعظم خان سواتی نے 5 لاکھ 90 ہزار 916 روپے ٹیکس دیا۔چوہدری تنویر احمد خان 32 لاکھ 38 ہزار 733 روپے ، وزیر دفاع پرویز خٹک نے 18 لاکھ 26 ہزار 899 روپے، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے 53 لاکھ 46 ہزار 342 روپے اور شیخ رشید احمد نے 5 لاکھ 79 ہزار اور 11 روپے ٹیکس دیا۔غلام سرور خان نے 10 لاکھ 46 ہزار 669 روپے ، سابق وزیر صحت سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عامر محمود کیانی نے زیرو ٹیکس دیا ہے جبکہ وزیر مواصلات مراد سعید نے 3 لاکھ 74 ہزار 728 ٹیکس ، وفاقی وزیر میری ٹائم علی زیدی نے 8 لاکھ 96 ہزار 191 روپے اور فواہد چوہدری نے 16 لاکھ 98 ہزار 651 ٹیکس دیا۔رانا ثنااللہ خان نے 13 لاکھ 88 ہزار 75 روپے ٹیکس، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سب سے زیادہ 24 کروڑ 13 لاکھ 29 ہزار 362 روپے ٹیکس دیا جبکہ خواجہ رفیق نے 29 لاکھ 49 ہزار 200 روپے ٹیکس ، سابق وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے 3 لاکھ 86 ہزار 751 روپے ٹیکس دیا۔پی ایم ایل این کے احسن اقبال نے 3 لاکھ 67 ہزار 100 روپے ، سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے 43 لاکھ 71 ہزار 129 روپے ، چوہدری سالک حسین نے 4 لاکھ 97 ہزار روپے ، مونس اعلیٰ نے 51 لاکھ 68 ہزار 918 روپے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے 20 لاکھ 71 ہزار 196 روپے ٹیکس دیا۔حمزہ شہباز نے 87 لاکھ 5 ہزار 368 روپے، سراج الحق نے 2 لاکھ 16 ہزار 800 روپے ٹیکس دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں