میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضمنی الیکشن کے نتائج ن لیگ کے لیے لمحہ فکریہ ہیں، عمران خان

ضمنی الیکشن کے نتائج ن لیگ کے لیے لمحہ فکریہ ہیں، عمران خان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) تحریک انصاف عمران خان نے این اے 120 میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن کے نتائج (ن) لیگ کے لیے لمحہ فکریہ ہیں، جبکہ یاسمین راشد نے حکومتی مشینری کا ڈٹ کا مقابلہ کیا۔ بنی گالہ میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت سینئر پارٹی رہنمائوں کا اجلاس ہوا جس میں این اے 120 میں شکست کی بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں شکست تسلیم کرتے ہیں، حلقے میں میں پی ٹی آئی کی جڑیں نہیں تھیں، جبکہ تین یونین کونسلز کے نتائج غیر معمولی ہیں جس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کے نتائج (ن) لیگ کے لیے لمحہ فکریہ ہیں، یاسمین راشد نے حکومتی مشینری کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، وزراء اور وسائل کے استعمال کے باوجود (ن) لیگ کے 30 فیصد ووٹ کم ہوئے اور ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا ووٹ برقرار رکھنا بڑی بات ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کا ووٹ کم ہونا سپریم کورٹ کی فتح ہے، عوام تحریک انصاف کو خوب پذیرائی بخش رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ہمارے ساتھ غیر جانبدار نہیں، باہر کمائی کر کے پاکستان پیسا لانے والا کیسے نا اہل ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار سے رابطے میں نہیں ہوں، مگر ہم پر شیلنگ کرانے کی وجہ سے چوہدری نثار پر غصہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں