کرپشن ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، چیئرمین نیب
شیئر کریں
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) قومی احتساب بیورو نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی خاموش قاتل اور ملک پر کینسر کی طرح اثر اندز ہوتی ہے نیب افسران بدعنوانی کے خاتمہ کو قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے قوم کی امنگوں پر پورا اترنے کیلئے اپنی کوششیں دوگنا کریں نیب ملک سے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم وصول کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیب بلوچستان کے الوداعی دورے کے موقع پر کیا قمر زمان چوہدری نے کہا کہ جب سے میں نے چیئرمین نیب کا عہدہ سنبھالا ہے میں نے نیب میں بدعنوانی کی روک تھام پر اصلاحات کا عمل شروع کرکے ادارہ جاتی احتساب جیسے نئے اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کینسر ہے جو کہ خاموش قاتل ہے، انہوں نے کہا کہ نیب ہر قسم کی بدعنوانی سے اہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے، انہوں نے کہا کہ بدعنوانی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اس سے ناانصافی غربت کو فروغ ملتا ہے جبکہ مستحق افراد اپنے حق سے محروم ہوجاتے ہیں۔