میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فواد خان دنیا کے 100پرکشش شخصیات کی فہرست میں شامل

فواد خان دنیا کے 100پرکشش شخصیات کی فہرست میں شامل

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے پرکشش اور باصلاحیت اداکار فواد خان کو دنیا کے 100پرکشش شخصیات میں شامل کیا گیا ہیکروڑوں دلوں پر راج کرنے والے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار فواد خان نے اپنی اداکاری اور پرکشش شخصیت کے باعث پاکستان اور بھارت میں تو لوگوں کو اپنا دیوانہ بنایا ہی ہے تاہم اب ان کی خوبصورتی کے چرچے دنیا بھر میں مشہور ہوچکے ہیں ٹی سی کینڈلردی انڈیپنڈنٹ کرٹکس کی جانب سے 2017کے سب سے زیادہ پر کشش اور خوبصورت چہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں فواد خان کا نام بھی شامل ہے۔ ٹی سی کینڈلر ہر سال دنیا بھر کے سب سے زیادہ خوبصورت چہروں کی فہرست جاری کرتا ہیڈرامہ سیریل ہم سفرسے شہرت حاصل کرنے والے اداکار فواد خان نے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کیاہے جن میں خوبصورت کپوراینڈ سنز اور اے دل ہے مشکل شامل ہیں ان تمام فلموں میں نہ صرف فواد خان کی اداکاری کو سراہا گیا بلکہ انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیافواد خان کی خوبصورتی پر بھارتی لڑکیاں تو فدا تھیں ہی بالی ووڈ اداکار بھی ان کے حسن سے بچ نہ پائے اداکارہ سونم کپور اور رنبیر کپور کئی بار میڈیا پر فواد خان کے لیے اپنی دیوانگی کا اظہار کرچکے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں