میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملیر میں خطرناک ڈاکوؤں کو پکڑنے والا پولیس افسر گھر کی دہلیز پر قتل

ملیر میں خطرناک ڈاکوؤں کو پکڑنے والا پولیس افسر گھر کی دہلیز پر قتل

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ اگست ۲۰۲۵

شیئر کریں

مقتول کی شناخت محمد خان ابڑو کے نام سے ہوئی، اسٹیل ٹاؤن تھانے میں بطور اے ایس آئی تعینات تھے
گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا ، تین سے زائد گولیاں ماری گئیں،جائے وقوعہ سے پانچ خول ملے ،ایس ایس پی ملیر

شہر قائد کے علاقے ملیر بن قاسم میں چند روز قبل خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے گھر کی دہلیز پر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محمد خان ابڑو کے نام سے ہوئی جو اسٹیل ٹاؤن تھانے میں بطور اے ایس آئی تعینات تھا اور اُسے گھر کے باہر اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ سادہ کپڑوں میں تھا۔پولیس کے مطابق ماضی میں بھی شہید پولیس اہلکار پرفائرنگ کی گئی تھی جبکہ شہید اہلکار نے خطرناک ڈاکوؤں کو پکڑا اور اُس کی مدعیت میں تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں مقدمہ درج تھا۔جائے وقوعہ سے پانچ خول ملے جبکہ اے ایس آئی کو تین گولیاں لگیں جس میں سے دو سینے اور ایک سر میں ماری گئی ہے۔ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات کیلیے پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچی۔ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ مقتول اے ایس آئی محمد خان ابڑو کو تین سے زائد گولیاں ماری گئیں۔ جائے وقوعہ کے اطراف کہیں بھی سی سی ٹی وی کیمرے موجود نہیں ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں