میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ آبپاشی، عارف بلڈر کے رہائشی منصوبوں کا ریکاڈ تبدیل

محکمہ آبپاشی، عارف بلڈر کے رہائشی منصوبوں کا ریکاڈ تبدیل

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

عارف بلڈر کے دریائے سندھ کے پیٹ میں غیرقانونی منصوبے، نگران وزیراعلیٰ کے احکامات پر شروع ہونی والی تحقیقات سرد خانے کے حوالے، محکمہ آبپاشی کی زمینوں کے ریکارڈ بھی تبدیل کروا دیے گئے، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضوں، غیرقانونی تعمیرات سمیت الاٹیز کے اربوں روپے ڈکارنے والے بدنام زمانہ بلڈر کے خلاف سابق نگران وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے تحقیقات کا حکم دیا گیا تاہم وہ تحقیقات سرد خانے کے حوالے ہوگئی ہے، سابق وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کے دورہ حیدرآباد کے دوران شہریوں نے عارف بلڈر کی دریائے سندھ کے پیٹ میں قبضوں اور غیرقانونی ہاؤسنگ منصوبوں کی شکایات کی تھیں جس پر نگران وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو تحقیقات کا حکم دیا تھا، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد کو لیٹر لکھا گیا تاہم سابق اسسٹنٹ کمشنر نے وہ تحقیقات سرد خانے کے حوالے کردی، ذرائع کے مطابق عارف بلڈر نے دریائے سندھ کے پیٹ میں محکمہ آبپاشی کے سینکڑوں ایکڑ زمین پر غیرقانونی قبضے کرکے متعدد ہاؤسنگ اسکیموں کا آغاز کیا تھا، ذرائع کے مطابق محکمہ آبپاشی کی جعلی این اور سیز پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ادارہ ترقیات سے این او سیز لی گئیں اور محکمہ آبپاشی کی زمین کا جعلی روینیو ریکارڈ بنایا گیا، ذرائع کے مطابق محکمہ آبپاشی کے افسران نے بھی عارف بلڈر سے کروڑوں روپے وصول کرکے تعمیرات پر خاموشی اختیار کی، واضع رہے کہ عارف بلڈر کے خلاف تین درجن سے زائد تحقیقات اینٹی کرپشن میں زیر التوا ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں