میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بارشوں سے نقصانات ، بلاول بھٹو کی وزیراعلیٰ سے رپورٹ طلب

بارشوں سے نقصانات ، بلاول بھٹو کی وزیراعلیٰ سے رپورٹ طلب

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سے صوبے میں بارش کے نقصانات پر رپورٹ طلب کرلی ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زر داری نے ہدایت کی کہ سکھر، لاڑکانہ اور خیرپور سمیت صوبے بھر میں ہونے والے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی رپورٹ دی جائے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن ایک بار پھر موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہوئے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سکھر اور لاڑکانہ کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کے فوری اخراج کو یقینی بنایا جائے ۔انہوںنے کہاکہ خیرپور ضلع میں ڈیم کے بند میں شگاف کے معاملے پر فوری تحقیقات کرائی جائے ۔انہوںنے کہاکہ یقینی بنایا جائے کہ ڈیم کے بند میں شگاف کے بعد نقصان کم سے کم ہو اور متاثرین تک فوری امداد پہنچے ۔انہوںنے کہاکہ محکمہ ریلیف اینڈ ری ہیبلیشن اور پی ڈی ایم اے بارش متاثرین کی امداد کے حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔بلاول بھٹو زرداری نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان پیپلز پارٹی بارش متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں