میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلرشپ کیلئے عمران خان کی درخواست جمع

آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلرشپ کیلئے عمران خان کی درخواست جمع

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ 2024 کے لیے اڈیالہ جیل میں قید پارٹی کے بانی عمران خان کی درخواست ان کی ہدایت کے مطابق جمع کرادی گئی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں رہنما پی ٹی آئی زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ 2024 کے لیے ان کی درخواست جمع کرادی گئی ہے ۔زلفی بخاری نے کہا کہ ہم پرعزم ہیں کہ اس تاریخی مہم کے لیے ہر کسی کے تعاون حاصل ہوگا۔قبل ازیں عمران خان 2005 سے 2014 تک یونیورسٹی بریڈفورڈ کے چانسلر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان خود آکسفرڈ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں تاہم اس وقت وہ کرپشن اور دیگر مقدمات میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔عمران خان اپنے خلاف دائر تمام مقدمات کو جھوٹے قرار دے رہے ہیں تاہم انہیں توشہ خانہ کیس، 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس اور دیگر مقدمات کا سامنا ہے ۔عمران خان کو اپریل 2022 میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزارت عظمیٰ سے ہٹا دیا گیا تھا اور وہ پاکستان کی تاریخ میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے منصب سے برطرف ہونے والے پہلے وزیراعظم بن گئے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں