میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیلی شہری وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر آگئے

اسرائیلی شہری وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر آگئے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

تل ابیب میں اسرائیلی شہری وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل میں مظاہرین کی جانب سے نیتن یاہو کے خلاف ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ۔مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم کے گھر کے باہر خود کو باندھ کر غزہ میں یرغمال بنائے گئے اسرائیلی شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ریلی میں شریک افراد نے نیتن یاہو کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے حکومت سے انسانی بحران کے حل کیلئے موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔اسرائیل میں مظاہرہ کرنے والے افراد کئی ماہ سے حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے معاہدے کو یقینی بنائے تاکہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے شہری واپس آ سکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں