میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کابینہ کی تحلیل کے باوجود وزراء  نے سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کیں

سندھ کابینہ کی تحلیل کے باوجود وزراء نے سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کیں

جرات ڈیسک
هفته, ۱۹ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ کابینہ تحلیل ہوئے 8 روز گزرنے کے باوجود صوبائی وزراء نے گاڑیاں واپس نہیں کیں، الیکشن کمیشن نے 15 اگست کو سابق کابینہ سے گاڑیاں واپس لینے سرکاری رہائش خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔ سندھ کابینہ تحلیل ہوئے 8 روز گزر گئے وزراء  نے گاڑیاں واپس نہیں کیں، سندھ کابینہ کے متعدد سابق وزراء اور معاونین خصوصی کے پاس بھی سرکاری گاڑیاں ہیں جو واپس نہیں کی گئیں۔ الیکشن کمیشن پاکستان نے 15 اگست کو سابق کابینہ سے گاڑیاں واپس لینے اور سرکاری رہائش گاہیں خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔ ذرائع ایس اینڈ جی ڈی اے کے مطابق سندھ کابینہ کے 18 وزرا اور 33 معاونین خصوصی میں سے نصف نے گاڑیاں واپس کی ہیں، سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز، پارلیمانی سیکریٹریز نے بھی سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق وزراء، معاونین خصوصی اور دیگر افراد سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کیلئے سندھ حکومت نے دوبارہ خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں