میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حج 2024 کے لیے درخواستیں جلد طلب کرنے اور لانگ ٹرم حج پالیسی پر غور

حج 2024 کے لیے درخواستیں جلد طلب کرنے اور لانگ ٹرم حج پالیسی پر غور

جرات ڈیسک
هفته, ۱۹ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزارتِ مذہبی امور ، کوہسار بلاک میں نگران وزیر انیق احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حج 2024 کے لیے درخواستیں جلد طلب کرنے اور لانگ ٹرم حج پالیسی کے اجرا پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری مذہبی امور آفتاب اکبر درانی، ایڈیشنل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری حج اور ڈی جی حج نے بریفنگ دی۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ گزشتہ حج انتظامات کا بغور جائزہ لے کر مزید بہتری لائی جائے گی۔ حج پالیسی کی جلد منظوری سے انتظامات میں مزید بہتری آئے گی۔ شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم حج پالیسی کی تیاری پر کام کیا جائے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ حج اخراجات میں بچت کی رقوم حجاج کرام کو واپس کی گئیں۔ تاریخ میں پہلی بار 12 ارب روپیہ حجاج کو واپس کی گیا۔ حج 2023 کے انتظامات ہر لحاظ سے مثالی رہے۔ سخت موسم اور رش کے باوجود حج انتظامات کی تعریف کی گئی۔ حج 2024 کے لیے درخواستیں جلد طلب کرنے اور آئندہ سالوں کے لیے عازمین حج کو اقساط میں رقم جمع کرانے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں