میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ زراعت سندھ ، ڈی جی ایگریکلچر ایکسٹینشن ودیگر افسران کے گرد گھیرا تنگ

محکمہ زراعت سندھ ، ڈی جی ایگریکلچر ایکسٹینشن ودیگر افسران کے گرد گھیرا تنگ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

بوگس بھرتیاں اور بوگس رینٹ، اینٹی کرپشن کورٹ میں ڈی جی ایگریکلچر ایکسٹینشن دیگر افسران کے خلاف درخواست دائر، سلیم سھاگ نے ہدایت اللہ چھجڑو، اسلام الدین راجپوت، بشیر احمد کلہوڑو اور عثمان جاگیرانی کے خلاف درخواست دائر کی گئی، عدالت نے25 اگست کو ریکارڈ طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت سندھ کی ایگریکلچر ایکسٹینشن ونگ کے سابقہ افسر سلیم سہاگ نے اینٹی کرپشن کورٹ حیدرآباد میں بوگس بھرتیوں اور بوگس رینٹ پرڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن ہدایت اللہ چھجڑو، سابقہ ڈائریکٹر اسلام الدین راجپوت، ایڈیشنل ڈائریکٹر کاٹن بشیر احمد کلہوڑو اور ڈائریکٹر عثمان جاگیرانی کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جامشورو میں محکمہ زراعت کے آفس کی مد میں الگ الگ کرائے کی رقم وصولی کی گئی اور 10 سے زائد فیلڈ اسسٹنٹ کو جامشورو ضلع میں بوگس بھرتی کیا گیا جو ابھی تک تنخواہ اٹھا رہے ہیں، عدالت نے درخواست پر 25 اگست کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں