میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات کراچی ،جعلی ڈپلومہ ہولڈر افسران کی گریڈ 17 میں ترقیاں

ادارہ ترقیات کراچی ،جعلی ڈپلومہ ہولڈر افسران کی گریڈ 17 میں ترقیاں

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ: جوہر مجید شاہ) ادارہ ترقیات کراچی 2 سو کے لگ بھگ ڈپلومہ ہولڈر افسران کو گریڈ 17 میں ترقیاں ، انمیں زیادہ تر افراد جعلی بوگس ڈپلومہ ہولڈر ہیں، سید ودود حسن اور نبیل مسرورسے متعلق کہا جارہا ہے کہ انکے ڈپلومہ بوگس جعلی ہیں جعلی ڈپلومہ پر انھیں گریڈ 17 سے نوازا گیا، اس حوالے سے باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اگر ادارہ ترقیات کراچی میں ملازمین کی مختلف جمع کردہ اسناد کی تحقیقات بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن انٹر بورڈ ،کراچی یونیورسٹی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے صاف و شفاف طریقے سے کی جائیں تو ملازمین کی اکثریت فارغ ہو جائیگی، جبکہ سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ جس میں جعلی و بوگس اسناد کے حامل افسران و ملازمین سے قومی خزانے سے ادا کردہ رقوم کی واپسی سمیت انھیں ملازمت سے برطرف کیا جائے ریکارڈ پر موجود ہے، جعلی و بوگس بھرتی شدہ ملازمین ایک طرف ادارے اور قومی خزانے پر بوجھ ہیں تو دوسری جانب انکا یہ عمل اہل اور معیار پر پورا اترنے والوں کے حق پر بھی ڈاکہ زنی ہے۔ معتبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ طور پر ان 2 سو ترقیوں کے حامل ڈپلومہ ہولڈر میں زیادہ تر بوگس و جعلی ڈپلومہ پر گریڈ 17 میں بھیجے گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید انکشاف کرتے بتایا کہ ادارہ ترقیات کراچی میں آج تک سرکاری مروجہ قانون و ضابطے کے مطابق کسی بھی ملازم و افسر کی اسناد کو چیک نہیں کرایا گیا، جو کہ خلاف ضابطہ اور خلاف قانون عمل بھی ہے مزکورہ عمل سپریم کورٹ سمیت ریاستی رٹ اور محکمہ جاتی قواعد کے برخلاف اقدام ہے تو دوسری طرف اہل ملازمینکے حقوقِ پر ڈاکہ زنی ہے، جبکہ ادارہ ترقیات کراچی کی پوری انتظامیہ اس جرم میں نہ صرف برابر کی شریک ہے بلکہ دوسری طرف وہ اپنے فرائض منصبی سے مجرمانہ غفلت اور چشم پوشی کے بھی مرتکب ہیں۔ ذرائعکے مطابق انتظامیہ اس حوالے سے اپنے فرائض سے اجتناب برت رہی ہے، جو کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی اور حکم عدولی بھی ہے اس حوالے سے انتظامیہ میں موجودبعض افسران جعلی ڈگری کے حامل ہیں۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ نگراں وزیر اعلیٰ،گورنر ، وزیر بلدیات سندھ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں