میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد ، شعبہ لینڈنے رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرکے شہر کا حلیہ ہی بگاڑ دیا

بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد ، شعبہ لینڈنے رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرکے شہر کا حلیہ ہی بگاڑ دیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ:شاہنواز خاصخیلی) بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد، شعبہ لینڈ کی جانب سے رہائشی پلاٹس غیرقانونی طور پر کمرشل کرنے کا سلسلہ جاری، لطیف آباد نمبر 6 کے بلاک ڈی کی پلاٹ نمبر 49 کو کمرشل میں تبدیل کیا گیا،300 گز کے اسکوائر یارڈ کی پلاٹ پر گراؤنڈ پلس 5 منزلہ عمارت کی اجازت، قواعد کو ضوابط کے مطابق شعبہ لینڈ کو پلاٹس کو مرج اور کمرشل کرنے کے اختیارات نہیں ہیں، سابقہ میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کی اجازت سے کمرشل کیا ہے، ڈائریکٹر لینڈ، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے شعبہ لینڈ کی جانب سے رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے کو سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق لطیف آباد میں چھوٹے چھوٹے گھروں کو کمرشل میں تبدیل کرکے 4 اور 5 منزلہ عمارتوں کی تعمیر کرنے کے باعث انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے، جبکہ شعبہ لینڈ دھڑا دھڑ رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق 20 جون 2023ع کو ڈائریکٹر لینڈ لطیف آباد کی جانب سے ایک دانیال ولد محمد شریف خان اور محمد محسن خان ولد محمد نعیم خان کے نام سے ایک لیٹر نکالا گیا جس کے مطابق لطیف آباد نمبر 6 کے بلاک ڈی میں موجود 300 اسکوائر یارڈ کے پلاٹ نمبر 49 کو کمرشل میں تبدیل کیا گیا ہے، جبکہ اس پلاٹ پر گراؤنڈ پلس 5 منزلہ عمارت کی اجازت بھی دی گئی ہے، حیرت انگیز طور پر کمرشل کرنے کے لیٹر میں این او سی کو ادارہ ترقیات سے منسوب کیا گیا ہے، قواعد و ضوابط اور قانون کے مطابق رہائشی پلاٹس کو کمرشل کرنے، مرج کرنے اور املگمیشن کے تمام اختیارات ادارہ ترقیات کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے پاس ہیں، لیکن بلدیہ اعلیٰ کا شعبہ لینڈ گزشتہ کئی عرصے سے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کر رہا ہے، اس سلسلے میں روزنامہ جرأت کی جانب سے رابطہ کرنے پر سینئر ڈائریکٹر لینڈ ظہور لکھن نے بتایا کہ لیٹر اس کے عہدہ سنبھالنے سے ایک دن قبل کا ہے اس لیے انہیں معلوم نہیں ہے، روزنامہ جرأت کی جانب سے رابطہ کرنے پر میونسپل کمشنر انیس دستی نے بتایا کہ ان کے عہدہ سنبھالنے سے قبل کے معاملات ہیں، تاہم وہ پیر کو ریکارڈ چیک کرکے مزید بتا سکتے ہیں، روزنامہ جرأت کی جانب سے رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر لینڈ محرم ساند نے کہا کہ مذکورہ پلاٹ کو سابقہ ایڈمنسٹریٹر فاروق اور سابقہ میونسپل کمشنر کی اجازت سے کمرشل کیا تھا، رہائشی پلاٹس کی کمرشل میں تبدیلی درست ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں