میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیرمعمولی بارشیں،کراچی میں سمندر آگے بڑھنے لگا

غیرمعمولی بارشیں،کراچی میں سمندر آگے بڑھنے لگا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

شہرقائدکا سمندر سالانہ بنیادوں پر 1.1 ملی میٹر آگے بڑھ رہا ہے اور زمین کو نگل رہا ہے،،ڈاکٹرعامر عالمگیر
گزشتہ 25 سال میں پاکستان کلائمٹ چینج کے ہٹ زون میں آچکا ، اس کے اثرات بری طرح ظاہر ہو رہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں زیادہ بارشوں کے باعث سمندر آگے بڑھنے لگا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران بحیرہ عرب کی لہریں بھی بے قابو ہوگئیں اور اپنی حدوں سے آگے نکل آئیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر بحیرہ عرب اپنی وسعت بڑھا رہا ہے جس کے نتیجے میں کراچی اور سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں کی زمین سمندر برد ہو رہی ہے۔انوائرنمنٹل سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر عامر عالمگیر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی کا سمندر سالانہ بنیادوں پر 1.1 ملی میٹر آگے بڑھ رہا ہے اور زمین کو نگل رہا ہے، یہ بڑھتے ہوئے درجہ اور کلائمٹ چینج کا نتیجہ ہے جس سے سمندروں کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان عالمی درجہ حرارت میں اضافے کا بہت معمولی سا حصہ دار ہے، لیکن اس کے بدترین اثرات سہنے والوں میں 10 پہلے ممالک میں شامل ہے، اگر جامع منصوبہ بندی نہ کی گئی تو یہ پہلے 5 متاثر ترین ممالک میں بھی شامل ہوسکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ 25 سال میں پاکستان کلائمٹ چینج کے ہٹ زون میں آچکا ہے اور اب اس کے اثرات بری طرح ظاہر ہو رہے ہیں، رواں برس ملک میں معمول سے 60 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں اور آئندہ بھی بارشوں کا غیر معمولی پیٹرن برقرار رہے گا، یہ بھی دیکھنے میں آسکتا ہے کہ کچھ سال بارشیں بالکل نہ ہوں اور ہمیں خشک سالی کا سامنا ہو۔انوائرنمنٹل سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر عامر عالمگیر نے مزید کہا کہ کلائمٹ چینج کو روکا نہیں جاسکتا تاہم اس سے مطابقت کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ اس کے نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں