میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توشہ خانہ تحائف اسکینڈل

توشہ خانہ تحائف اسکینڈل

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کے وکیل کو دستاویز فراہم کر نے کی ہدایت
جب تک اسپیکر کی جانب سے استعفے منظور کر کے نہ بھیجے جائیں رکن ڈی نوٹی فائی نہیں ہو سکتا، چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس
عمران خان سمجھتا ہے کہ وہ آئین اور قانون سے بالاتر ہے،دوسروں کو کہتا ہے کہ گھبرانا نہیں ہے اور خود گھبرا رہے ہیں، علی گوہر بلوچ
اسلام آباد (بیورورپورٹ) الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ تحائف اسکینڈل میں تحریک انصاف کے وکیل کو دستاویزات فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے ۔عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنس پر ابتدائی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کی ۔ مسلم لیگ (ن)محسن شاہنواز رانجھا سمیت پانچ حکومتی ایم این ایز نے آرٹیکل 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا تھا۔درخواست گزار محسن شاہنواز رانجھا ،حکومتی اتحاد کی جانب سے وکیل خالد اسحاق جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے علی ظفر کے معاون وکیل پیش ہوئے ۔ معاون وکیل نے کہاکہ بیرسٹر علی ظفر مصروفیت کے باعث نہیں آ سکے، سماعت ملتوی کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اب رکن اسمبلی نہیں رہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی نظر میں عمران خان تاحال ایم این اے ہیں،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کمیشن کو استعفیٰ منظور کر کے نہیں بھجوایا۔ انہوںنے کہاکہ آپ اپنی مرضی کی تشریح نہ کریں،جب تک اسپیکر کی جانب سے استعفے منظور کر کے نہ بھیجے جائیں رکن ڈی نوٹی فائی نہیں ہو سکتا۔ چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کے وکیل کو دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیدیا ۔ بعد ازاں سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی گئی ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی علی گوہر بلوچ نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )کی طرف سے میں اس کیس میں فریق ہوں،یہ ایک کرپشن ہے جو توشہ خانہ میں سامنے آیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان سمجھتا ہے کہ وہ آئین اور قانون سے بالاتر ہے،دوسروں کو کہتا ہے کہ گھبرانا نہیں ہے اور خود گھبرا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ابھی تک کھیل شروع ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پشاور بی آر ٹی کیس ابھی تک شروع نہیں ہوا،دو دن کے ریمانڈ کے بعد یہ لوگ بے حوش ہو رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں