میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیسی کے اسپتالوں میں غیرمعیاری مشینری کی خریداری کاانکشاف

سیسی کے اسپتالوں میں غیرمعیاری مشینری کی خریداری کاانکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

صوبائی وزیرلیبر
سعیدغنی کی خاموشی
کلثوم بائی ولیکا سوشل سیکورٹی سائیٹ اسپتال کیلئے 85لاکھ روپے مالیت سے خریدگئی الٹر ا سائونڈ مشین ناکارہ نکلی
اسپتال کے کنسلٹنٹ ریڈیولاجسٹ ڈاکٹر ایمن عبدالواسع نے پہلے ہی الٹرا سائونڈ مشین ہونے کی نشاندہی کردی تھی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر لیبر سعید غنی کے ناک کے نیچے سیسی کے اسپتالوں میں غیر معیاری مشینری خرید کرنے کا انکشاف، ولیکا اسپتال کے لئے خرید کی گئی الٹرا سائونڈ مشین ناکارہ نکلی،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے مشین تبدیل کرنے کی سفارش کردی، کمشنر سیسی ڈائریکٹر پروکیئرمنٹ سعاد میمن کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہوگئے۔ جراٗت کو موصول دستاویز کے مطابق محکمہ لیبر سندھ کے ماتحت سندھ ایمپلائیز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ کے کلثوم بائی ولیکا سوشل سیکورٹی سائیٹ اسپتال کے لئے 85لاکھ روپے کی لاگت سے الٹر ا سائونڈ مشین خرید کی گئی ، مشین کے ناکارہ ہونے کے باعث مریضوں کو فائدہ نہ ہو ا اور الٹرا سائونڈ نہ ہوسکے، جس کے بعد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعظم سلہری نے کمشنر سیسی کو خط لکھ کر مشین کے ناکارہ ہونے کی نشاندہی کردی، خط میں تحریر کیا گیا کہ اسپتال کے کنسلٹنٹ ریڈیولاجسٹ ڈاکٹر ایمن عبدالواسع نے پہلے ہی الٹرا سائونڈ مشین کے خراب ہونے سے متعلق شکایت کی ہے، جس کے بعد مشین سپلائی کرنے والی کمپنی /فرم کی افسر مس غزالا نے اسپتال کا دورہ کرکے مشین کا جائزہ لیا ، ان کی موجودگی میں ہی مشین تین سے چار بار ٹرپ کرگئی، دوسرے دن کمپنی کے انجنیئر نے پہنچ کر مشین کے یوپی ایس کی مرمت کردی، بعد میں مس غزالا نے دوسری بار اسپتال کا دورہ کرکے الٹرا سائونڈ مشین کو چلانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہیں، اس لئے نئی پی 10 / آر یو خرید کرکے اسپتال کو فراہم کی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیسی کے قوائد و ضوابط کے تحت اسپتالوں کی مشینری کی انسپیکشن کے علاوہ کسی بھی کمپنی کو ادائیگی نہیں کی جاسکتی لیکن سیسی میں انسپیکشن نہیں ہورہی اور دھڑلے سے کمپنیز کو ادائیگیاں کی جارہی ہے کیونکہ 6 سال سے انسپیکشن ٹیم نہیں بنائی گئی، ڈائریکٹر پروکیوئر منٹ سعاد میمن تمام مشینری کی خریداری من پسند کمپنیوں سے کرتے ہیں، مشینری کے ناکارہ ہونے سے کمپنیز اور سعاد میمن میں گٹھ جوڑ کا شبہ ہے۔ وزیر لیبر سعید غنی اور کمشنر سیسی احمد علی قریشی نے تاحال ڈائریکٹر پروکیوئرمنٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ کمشنر سیسی نے دعویٰ کیا کہ الٹرا سائونڈ مشین کی ادارئیگی روک دی ہے اور تحقیقات کروائی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں