میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی اسلحے کا بڑا ذخیرہ ضبط ، شہریوں سے ہتھیار جمع کرانے کی اپیل

امریکی اسلحے کا بڑا ذخیرہ ضبط ، شہریوں سے ہتھیار جمع کرانے کی اپیل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

امریکا نے تسلیم کیا ہے کہ طالبان نے ان کے اسلحے اور آلات کے ایک بڑے ذخیرے پر قبضہ کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان سے آنے والی تصاویر اور ویڈیو میں طالبان کو اسلحے اور گاڑیوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جو امریکی فوجیوں کے زیر استعمال رہا یا انہوں نے افغان سکیورٹی فورسز کو دیا تھا۔ اس کے علاوہ قندھار ائیر پورٹ پر امریکا کے جدید ترین بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور دیگر آلات پر بھی طالبان نے قبضہ کیا۔ وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سیلوان نے کہا کہ ہمیں پوری طرح علم نہیں کہ افغانستان میں امریکا کا دفاعی ساز و سامان کہاں گیا لیکن اس کا بڑا حصہ طالبان کے ہاتھ آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ طالبان یہ ساز و سامان آسانی سے ہمیں واپس نہیں کریں گے۔دوسری جانب طالبان نے افغان شہریوں سے بھی اپنااسلحہ جمع کرانے کی اپیل کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں