میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گھی، کوکنگ آئل، ڈیٹر جنٹ پائوڈر، باتھ سوپ کے دام بڑھادیئے گئے

گھی، کوکنگ آئل، ڈیٹر جنٹ پائوڈر، باتھ سوپ کے دام بڑھادیئے گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈ کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈ کے گھی، کوکنگ آئل، چائے، اچار، کیچپ، ماچس، ڈیٹرجنٹ پاڈر اور باتھ سوپ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جب کہ ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گا۔چائے کی پتی کے 950 گرام کے پیکٹ پر 40 روپے اضافہ کر دیا گیا۔ ہارپک کی ایک لیٹر بوتل میں49 روپے، ماچس کے پیکٹ میں 10 روپے، برانڈڈ ڈیٹرجنٹ پائوڈر کے پیکٹ پر 50 روپے، آلیوآئل کی قیمت میں 51 روپے فی لیٹر، گھی کے ایک کلو کے پیکٹ پر 31 روپے، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 34 روپے، ڈیڑھ لیٹر کولڈ ڈرنک کی قیمت میں 2 روپے، ٹائلٹ سوپ کی قیمتوں میں 3 روپے، چکن اسپریڈ میں 50 روپے فی لیٹر، مکس اچار کی قیمت میں 30 روپے فی کلو جبکہ کیچپ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں