میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
را، این ڈی ایس کے کالعدم تنظیموں سے رابطے سیکورٹی ادارے ہدف

را، این ڈی ایس کے کالعدم تنظیموں سے رابطے سیکورٹی ادارے ہدف

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

را اور این ڈی ایس نے کالعدم تنظیموں کو پاکستان کیخلاف منظم کرنا شروع کردیا، تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ادارے ‘’را’’ اور افغان سیکیورٹی ایجنسی ‘’این ڈی ایس’’ نے پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے کالعدم تنظیموں سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔ دونوں خفیہ ادارے کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دیگر باغی دھڑوں کو پاکستان کے خلاف متحد کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔‘’را’’ اور ‘’این ڈی ایس’’ کی حماعت الاحرار اور حزب الاحرار کے نمائندوں سے بھی ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 اگست کو دونوں ایجنسیوں کا کالعدم تنظمیوں کے ساتھ پکتیکا اور کنڑ میں اہم اجلاس ہوا جس میں تحریک طالبان پاکستان، جماعت الاحرار اور حزب الاحرار کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاسں میں جماعت الاحرار کے اکرام اللہ ترابی نے شرکت کی جسے کچھ عرصہ قبل عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا۔اکرام اللہ ترابی کو دسمبر 13 میں افغانستان سے ایساف نے گرفتار کرکے پاکستان کی حوالے کیا تھا۔ اجلاس میں پاک فوج، پولیس، رینجرز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کا ناپاک فیصلہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ ‘’را’’ اور ‘’این ڈی ایس’’ افغانستان میں دیرپا امن کی راہ میں بھی بڑی رکاوٹ ہیں۔ پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کوششوں کو سبوتاڑ کرنے کی گھناؤنی سازش بھی تیار کر لی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اکرام اللہ ترابی دوبارہ افغانستان پہنچ کر کالعدم تنظٰم کے ساتھ مل گیا، اکرام اللہ بینظیر بھٹو قتل کیس کے مرکزی ملزمان میں سے ایک ہے۔ پاکستان دشمن اجلاس میں پاک فوج، پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی، اجلاس 16 اگست کو افغانستان میں ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق را، این ڈی ایس کی سازش کا مقصد افغانستان میں دیرپا امن سبوتاڑ کرنا ہے، پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کوششوں کو سبوتاڑ کرنے کی گھناؤنی سازش بھی تیار کی گئی ہے، سازش کے لیے اجلاس افغانستان میں ہوا مگر تاثر دیا گیا کہ اجلاس میں پاکستان میں ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں