میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں رواں سال بلدیاتی انتخابات ہونے کا امکان

سندھ میں رواں سال بلدیاتی انتخابات ہونے کا امکان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)سندھ میں بلدیاتی نظام کی مدت 28 اگست کو ختم ہوجائے گی ،حکومت سندھ نے حلقہ بندیاں اور بلدیاتی انتخابات کروانے کے لئے ڈپٹی کمشنرز کو3 دن میں تمام معلومات الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کاحکم جاری کردیا ہے، صوبے میں رواں سال ہی بلدیاتی انتخابات ہونے کا امکان ہے۔جراٗت کی رپورٹ کے مطابق آئین کے تحت بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے بعد 120 دن میں بلدیاتی انتخابات کروانے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کرنے کے لئے الیکشن کمیشن نے خط لکھ کے متعدد بار حکومت سندھ کو ہدایات جاری کیں ہیں، الیکشن کمیشن نے کہا کہ سال 2017ع کی مردم شماری کے بنیاد پر یونین کائونسلز، ٹائون کمیٹیزاور میونسپل کارپوریشن کے تعداد کا نوٹیفکیشن طلب کیا گیا تھا لیکن حکومت سندھ نے ابھی تک معلومات فراہم نہیں کی اور سندھ میں حلقہ بندیوں کا مرحلہ شروع نہیں ہوسکا، حکومت سندھ بھی سال 2017 کی مردم شماری کے عبوری اعداد و شمار کے بنیاد پر ہونے والے حلقہ بندیوں اور انتخابات کے نتیجے میں وجود میں آئی اس لئے سال 2017 کی مردم شماری کے عبوری اعدادو شمار کے بنیاد پر حلقہ بندیاں اوربلدیاتی انتخابات کروانے میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں۔ الیکشن کمیشن نے خط میں لکھا کہ حلقہ بندیوں اوربلدیاتی انتخابات سے متعلق معلومات فراہم کی جائے تاکہ بلا تاخیر حلقہ بندیوں کا کام شروع کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں