میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے گرد گھیرا تنگ ڈائریکٹر جنرل منیر سومرو غائب

سیہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے گرد گھیرا تنگ ڈائریکٹر جنرل منیر سومرو غائب

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سیہون ڈوولپمنٹ اتھارٹی کا گھیراؤ تنگ، سیوہنڈوولپمنٹ اتھارٹی پر نیب اور اینٹی کرپشن کا چھاپہ، ڈائریکٹر جنرل منیر سومرو غائب، نیب ٹیم کا کالیانی ہائوسنگ اسکیم، زینب ہائوسنگ اسکیم اور رائو میگا سٹی سے متعلق ریکارڈ کی چھان بین، ملازمین کی غیرقانونی ترقیوں، کیڈر تبدیل کرنے اور تنخواہوں میں کروڑوں روپے گھپلوں کا انکشاف، اینٹی کرپشن نے ریکارڈ ضبط کرلیا، تفصیلات کے مطابق جامشورو میں ایک ہی دن میں سیہونڈوولپمنٹ اتھارٹی کے آفس پر نیب اور اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کرکے ریکارڈ تحویل میں لے لیا ہے، نیب کراچی کی ٹیم نے انویسٹی گشن انچارج راہول دیوان کی سربراہی میں چھاپہ مارا نیب ٹیم کی چھاپے کے دوران پولیس نے آفس کو سیل کرتے ہوئے آمدرفت بند کردی، ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے سیہون ڈوولپمنٹ اتھارٹی کے سیکریٹری سردار شاہ سے تین ہائوسنگ اسکیموںکالیانی ہائوسنگ اسکیم،زینب ہائوسنگ اسکیم اور رائو میگا سٹی اسکیموںکا ریکارڈ طلب کیا ،جو نہ دینے پر ٹیم نے 5 گھنٹے سیکریٹری سے تفتیش کی اور متعلقہ اسکیموں کا ریکارڈ ضبط کرلیا، ذرائع کے مطابق تینوں اسکیموں میں زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی گئی ہے جس کی تحقیقات نیب کر رہی ہے، نیب کی تحقیقات کے دوران اینٹی کرپشن جامشورو کی ٹیم نے سرکل آفیسر ساجد بھٹو کی سربراہی میں سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے آفس پر چھاپہ مارا، اینٹی کرپشن ٹیم کو نیب کے ساتھ آئے پولیس اہلکاروں نے اندر جانے سے روک دیا جس پر صورتحال کشیدہ ہوگئی، اینٹی کرپشن ٹیم نے سیکریٹری سیہونڈوولپمنٹ اتھارٹی سردار شاہ سے 2014،19 اور 2020 میں افسران و ملازمین کی ترقیوںو کیڈر تبدیلی متعلق تفتیش کی ،جبکہ اینٹی کرپشن ٹیم ملازمین کی ترقیوں و تنخواہوں کا ریکارڈ تحویل میں لیکر واپس روانہ ہوگئی، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سیہون ڈوولپمنٹ اتھارٹی میں غیرقانونی ترقیوں، کیڈر تبدیل کرنے اور تنخواہوں میں کروڑوں روپے کے گھپلے کی تحقیقات کر رہی ہے، دوسری جانب چھاپوں کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی اے منیر سومر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی ،لیکن انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں