میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انسداد دہشتگردی ایکٹ اختیارات صوبوں کومنتقل کرنیکی منظوری

انسداد دہشتگردی ایکٹ اختیارات صوبوں کومنتقل کرنیکی منظوری

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت اختیارات صوبوں کومنتقل کرنے کی منظوری دی گئی، کچھ کمپنیوں کے بورڈآف ڈائریکٹرزکوتبدیل کیا گیا۔کابینہ اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو آٹا اور چینی قیمتوں کی بڑی فکرلاحق ہے، پنجاب میں جولائی کے مہینے میں چینی کی مقدارمیں بہت کمی دیکھی گئی، جولائی میں کچھ ٹرکوں کودیکھاگیاکہ وہ چینی کی نقل وحرکت کررہے ہیں، چینی کی نقل وحرکت دیکھی توکارروائی پرکچھ ملزسے چینی برآمدکی گئی۔انہوں نے کہا کہ شوگرملزمالکان سے ہونے والے مذاکرات پرکابینہ کوبریف کیاگیا، پنجاب میں جولائی کے ماہ میں چینی کے اسٹاکس میں فرق دیکھاگیا، 400ٹن چینی سندھ کی جانب لے جاتے پکڑی گئی ہے پنجاب حکومت ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کررہی ہے ذخیرہ اندوزی پرحکومتی مشینری حرکت میں آئے گی پرائیویٹ اورسرکاری سیکٹرچینی درآمدکررہاہے،7ستمبرسے چینی ملک میں پہنچناشروع ہوجائیگی جب کہ تاخیر سے کرشنگ کرنے پر50 لاکھ یومیہ جرمانہ ہوگا،امیدکرتے ہیں جوچینی درآمدکی اس سے قیمتوں میں کمی آئیگی۔وفاقی وزیر بتایا کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے بورڈزکی تشکیل نوکی گئی ہے، سرکولرڈیٹ کے بعد بڑامسئلہ پنشن فنڈکاہے ایک کھرب روپے تنخواہوں اورپنشن کیلئے درکارہوتے ہیں، پنشن فنڈتنخواہوں سے بڑھ چکے ہیں، پنشن کاحجم بڑھنے سے مشکلات بڑھ رہی ہیں، ماضی کی حکومتیں مشکل فیصلے نہیں کرتی تھیں، مشکل فیصلوں کی قیمت آج ادا کرنا پڑ رہی ہے، ماضی میں سیاسی فائدے والے فیصلے کیے جاتے تھے، پنشن سے متعلق کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کافیصلہ کیاہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں