میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گندم کی اسمگلنگ پر وزیراعلیٰ سندھ برہم

گندم کی اسمگلنگ پر وزیراعلیٰ سندھ برہم

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ پنجاب بارڈر سے ہزاروں من گندم کی اسمگلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر و ڈی سی گھوٹکی کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، قلت اور اسمگلنگ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کمشنر شفیق مہیسر، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی خالد کو طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پنجاب بارڈر سے روزانہ ہزاروں من گندم اسمگل ہوتی ہے، جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر سکھر اور ڈٰ سی گھوٹکی پر سخٹ برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران دفاتر میں بیٹھ کر سب اچھا ہے کا راگ الاپتے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ گندم کی قلت کیوں ہوئی ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایات بھی دی تھیں۔محکمہ خوراک کے اجلاس میں مراد علی شاہ نے گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے صوبے کی سرحدیں سیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ سندھ سے دیگر صوبوں میں گندم گئی تو بھی اپنے لوگوں کے پاس گئی لیکن گندم تو دیگر ممالک کی طرف اسمگل ہورہی ہے، گندم اسمگلنگ ہر صورت روکنی ہوگی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنرز اور ڈی آئی جیز کو گندم کی نقل و حمل روکنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ گندم ٹرانسپورٹ ہو رہی ہو تو محکمہ خوراک سے تصدیق کی جائے، گوداموں میں پڑی گندم کی اسمگلنگ سے حفاظت کرنی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں