میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نادیہ پہلے بھی ’خودکشی‘ کی کوشش کر چکی تھی، بھائی کا انکشاف

نادیہ پہلے بھی ’خودکشی‘ کی کوشش کر چکی تھی، بھائی کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

پروفیسر کے ہاتھوں تنگ آکر اپنی جان لینے والی پی اچ ڈی کی طالبہ کے بھائی نے انکشاف کیا ہے کہ نادیہ پہلے بھی ’خودکشی‘ کی کوشش کر چکی تھی۔مذکورہ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نادیہ اشرف کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے انصاف کا مطالبہ کرنے لگے اور جسٹس فار نادیہ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ نادیہ کے بھائی شہباز نے بتایا کہ ’ہمیں سب سے پہلا جھٹکا تب لگا تھا جب نادیہ نے دو سال پہلے اپنی کلائیاں کاٹ کر پہلی بار خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ شہباز کے مطابق ایسا نادیہ نے اس وقت کیا تھا کہ جب ان سے کم نمبر حاصل کرنے والی ایک طالبہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دے دی گئی تھی جس کا صدمہ نادیہ سے برداشت نہیں ہوا کیوں کہ انہیں 2016 میں ڈگری ملنی تھی مگر ان کے تحقیقی کام میں کچھ کمیوں کے باعث انہیں نہیں مل سکی تھی۔‘ ان کے مطابق ’اس دوران نادیہ کو کراچی کے ایک نفسیاتی ہسپتال میں بھی داخل کروایا گیا تھا جہاں ان کا کچھ وقت تک علاج چلتا رہا اور ڈاکٹرز نے ہمیں بتایا کہ انہیں شیزوفرینیا نامی ذہنی بیماری ہے۔‘


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں