میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نو عمرملزم کی موت ، مزیدتین ملزمان گرفتار، تعداد پانچ ہوگئی

نو عمرملزم کی موت ، مزیدتین ملزمان گرفتار، تعداد پانچ ہوگئی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

بہادرآباد میں چوری کے الزام میں کم عمر لڑکے ریحان کو بد ترین تشدد کرکے جان سے مار دینے کے الزام میں مزید تین ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ملزمان کی تعداد پانچ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ بہادرآباد میں چوری کے الزام میں کم عمر لڑکے ریحان کو بد ترین تشدد کرکے جان سے مار دینے کے الزام میں مزید تین ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔حراست میں لئے گئے ملزمان میں انس نذیر، شاہ رخ اور مسعود بچے پرتشدد کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں دکھائی دے رہے تھے ۔ نوعمر لڑکے کی موت کے مقدمہ میں اب تک گرفتار ملزمان کی تعداد پانچ ہوگئی ہے ۔ پولیس گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی بہادرآباد کوکن سوسائٹی میں پندرہ سال کے ریحان کی تشدد کے بعد ہلاکت پر اہل خانہ نے شاہراہ قائدین پر احتجاج کیا۔ غم سے نڈھال ماں اور سڑک پرروتی بہن لاڈلے بھائی کی بے دردی سے موت پرانصاف مانگ رہی تھیں۔مظاہرین نے شاہراہ قائدین پرپلے کارڈز لیے احتجاج کیا۔ والدہ نے مقدمے میں قتل اور دہشتگردی دفعات شامل کرنیکا مطالبہ کردیا، بہن کا کہنا ہے ریحان کو مارنے والوں کو پھانسی دی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں