میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے مختلف تھانوں میں ایس ایچ او تعینات

کراچی کے مختلف تھانوں میں ایس ایچ او تعینات

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

پولیس نے تقرر و تبادلے کرتے ہوئے شہر کے مختلف تھانوں میں ایس ایچ او تعینات کر دیئے ۔کراچی پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کے 10تھانوں کے ایس ایچ اوز تعینات کر دیے گئے ، ان تھانوں میں ایس ایچ اوز نے عارضی چارج سنبھالا ہوا تھا۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ خالد ندیم بیگ کو ایس ایچ او شارع نور جہاں، امتیاز احمد بانڈے کو ایس ایچ او رضویہ اور انسپکٹر کمال نسیم کو ایس ایچ او نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تعینات کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سب انسپکٹر سید رضوان حسین کو ایس ایچ او جوہر آباد اور سب انسپکٹر مظفر علی کو ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد لگایا گیا ۔سب انسپکٹر سید ولایت علی شاہ ایس ایچ او پاپوش نگر تعینات ہو گئے ہیں جب کہ سب انسپکٹر حسیب اللہ شیخ کو ایس ایچ او سمن آباد مقرر کیا گیا ۔سب انسپکٹر خواجہ محمد سعید ایس ایچ او گلبہار، سب انسپکٹر سید راشد حسین شاہ ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری اور سب انسپکٹر کامران اشعر ایس ایچ او بلال کالونی تعینات ہوئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں