میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، وزیراعظم

جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، وزیراعظم

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے خلوص دل سے کام کر رہی ہے۔ وہ جمعہ کو ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی سے گفتگو کررہے تھے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے اور ترقیاتی سکیموں کے لئے ہر ممکنہ طور پر زیادہ سے زیادہ وسائل مختص کئے جائیں گے۔ انہوں نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ علاقے کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص تمام فنڈز تیز تر بنیادوں پر فراہم کئے جائیں۔ قبل ازیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت قومی صحت کو چوبیس گھنٹے میں قومی صحت پروگرام کا دائرہ ملک بھر میں پھیلانے اور کمپنیوں کی رجسٹریشن اورقیمتوں کی یقینی پالیسی آسان بنانے کیلئے چوبیس گھنٹوں میں روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں