(سندھ بلڈنگ ) غیرقانونی عمارتیں تعمیر کروانے والا سسٹم مافیا آزاد
شیئر کریں
ڈائریکٹر جنرل شاہ میر بھٹو کی چشم پوشی ، ڈائریکٹر ضیاء کو درجنوں پلاٹوں پر خطیر رقم کی وصولی
نارتھ ناظم آباد بلاک C پلاٹ نمبرB 48 اورA 340 پر قوانین کے بر خلاف تعمیرات کا آغاز
سندھ بلڈنگ ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو کھوڑو سسٹم کے حامی نکلے وسطی میں جاری غیر قانونی تعمیرات کو انتظامیہ کی سرپرستی ڈائریکٹر سید ضیا نے نارتھ ناظم آباد میں درجنوں پلاٹوں سے خطیر رقم اینٹھ لی بلاک سی پلاٹ نمبر بی 48 اور اے 340 پر بلڈنگ قوانین کے بر خلاف تعمیرات کی چھوٹ جرآت سروے ٹیم کی موقف لینے کی کوشش ناکام۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تعینات ہونے والے نئے ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو کی تعیناتی سے عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر پائی گئی تھی اور ناجائز تعمیرات کے خاتمے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا دکھائی دے رہا تھا مگر کچھ ہی دنوں میں وہ ساری خوشی ہوا ہوئی زمینی حقائق کے مطابق شاہ میر بھٹو بھی کھوڑو سسٹم کے حامی نکلے کراچی میں جاری غیر قانونی دھندوں کی روک تھام کے لئے کوئی عملی اقدام اب تک نہ کیا جا سکا ہے بلڈنگ افسران ناجائز تعمیرات کی چھوٹ دینے میں مگن ہیں وسطی میں ڈائریکٹر سید ضیا کے جاری غیر قانونی دھندوں کے تمام تر ثبوت زمین پر موجود ہیں جرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کے لئے ڈائریکٹر سید ضیا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر ناکامی کا سامنا ہوا اسوقت بھی نارتھ ناظم آباد کے بلاک C میں پلاٹ نمبر بی 48 اور 340 پر عدالتی احکامات کے بر خلاف تعمیرات کی چھوٹ خطیر رقوم بٹورنے کے بعد دے دی گئی ہے جاری تعمیرات کو انتظامیہ کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔


