سندھ بلڈنگ، نیب ڈی ڈی بنے انسپکٹر کے رکھوالے
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں نیب ڈپٹی ڈائریکٹر کی مداخلت کا انکشاف ہوا ہے ،بلڈنگ انسپکٹر اورنگ زیب کی پشت پناہی کرنے والوں میں ڈی ڈی نیب بھی شامل ہیں ، جن کے آشیر باد سے انسپکٹرایس بی سی اے کو غیر قانونی امور میں کھلی چھوٹ حاصل ہے ، جس کا اندازہ ناظم آباد نمبر 3 میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات ہیں ،کمزوربنیادوں پر ناقص میٹریل سے عمارتوں کی تعمیرات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ، ناظم آباد نمبر 3 میں پلاٹ نمبر A4/30 ،F8/17اورH12/36پر بالائی منزلیں تعمیر کی اجازت دے دی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق انسپکٹر اورنگ زیب نے بالائی منزلیں تعمیر کرنے کی اجازت دیے کر کروڑوں روپے اینٹھ لیے ہیں لیکن حکام نے دانستہ چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ۔