جاکھری جنگلات کی 4 سوایکڑ اراضی پر ملازم قابض
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ جنگلات مٹیاری ملازم کا چار سو ایکڑ پر قبضہ، ارباب کھوسو نامی فاریسٹ گارڈ نے جاکھری جنگلات کی چار سو ایکڑ زمین پر قبضہ کر لیا، میر حسن شاہ نامی غیرقانونی تعینات افسر کے ذریعے لاکھوں روپے کے درخت چوری، سیکرٹری بدر جمیل میندھرو نے آنکھیں بند کر لیں، موقف دینے سے گریزاں، تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات مٹیاری کے نچلی گریڈ کے ملازم نے محکمے کی چار سو ایکڑ زمین پر قبضہ جما لیا ہے، ملنے ولی معلومات کے مطابق ارباب کھوسو نامی فاریسٹ گارڈ نے جاکھری جنگلات میں چار سو ایکڑ زمین پر کئے سالوں سے قبضہ کر رکھا ہے، ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات مٹیاری کے رینج فاریسٹ افسر کے عہدے پر میر حسن شاہ نامی افسر غیرقانونی طور پر تعینات ہے، میر حسن شاہ گریڈ 9 میں ڈپٹی رینجر ہے لیکن غیرقانونی طور پر گریڈ 16 کے رینج فاریسٹ افسر کے عہدے پر تعینات ہے، ذرائع کے مطابق میر حسن شاہ اور ارباب کھوسو نامی ملازم کے َزیر سرپرستی منظم مافیا موجود ہے جو کہ جرائم پیشہ افراد کو پولیس کے مدد سے قیمتی و قدیمی درختوں کے چوری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، ذرائع کے مطابق مذکورہ دونوں ملازمین کی سرپرستی میں روزانہ لاکھوں روپے کی درختوں کی چوری و فروخت کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ دونوں ملازمین کو چیف کنزرویٹو ریاض وگن کا آشیرباد حاصل ہے، اس سلسلے میں روزنامہ جرات کی جانب سے سیکرٹری جنگلات بدر جمیل میندھرو سے موقف لینے کیلئے معتدد بار کالز اور میسجز کئے گئے لیکن انہوں نے کوئی موقف نہیں دیا ۔