میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ امراض قلب ، فارمیسی سے ادویات چوربے نقاب

ادارہ امراض قلب ، فارمیسی سے ادویات چوربے نقاب

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ: مسرور کھوڑو ) ادارہ امراض قلب این آئی سی وی ڈی میں ماہانہ 15 سے 20 لاکھ روپے مالیت کی ادویات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، انتظامیہ نے سربراہ شعبہ فارمیسی جبران بن یوسف کو معطل کر کے تحقیقات شروع کردی، ذرائع کے مطابق ادارے میں ادویات چوری کا سلسلہ کئی برسوں سے جاری تھا۔ تفصیلات کے مطابق این آئی سی وی ڈی کے شعبہ فارمیسی سے لاکھوں روپے مالیت کی ادویات کی مبینہ چوری پکڑی گئی ہے، جس میں شعبہ فارمیسی کے سربراہ جبران بن یوسف سمیت دیگر ملازمین شامل ہیں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی پروفیسر طاہر صغیر نے ادویات چوری کی شکایت ملنے اور فرائض میں غفلت برتنے پر جبران بن یوسف کو معطل کردیا ہے، چوری میں دیگر ملازمین بھی ملوث پائے گئے ہیں، جن کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ لاکھوں روپے کی ادویات چوری میں ملوث تمام ملازمین کے خلاف مزید تحقیقات کے لیے محکمہ اینٹی کرپشن سندھ سے بھی رجوع کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں