میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئندہ ماہ بجلی صارفین کو ایک یونٹ 70روپے کا پڑے گا

آئندہ ماہ بجلی صارفین کو ایک یونٹ 70روپے کا پڑے گا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کیا گیا اضافہ اور نئے فکس چارجز بجلی کے نئے بلوں میں شامل کرلیے ۔ آئندہ ماہ نئے ٹیرف پر مکمل منتقلی اور نئے ٹیکسز کے بعد صارفین کو بجلی کا ایک یونٹ مجموعی طور پر ستر روپے کا پڑے گا۔ بجلی صارفین کو موصول ہونے والے نئے بلوں میں نان پیک آور کا یونٹ پینتیس روپے ستاون پیسے سے بڑھ کر اکتالیس روپے اڑسٹھ پیسے اور پیک آور کا یونٹ اکتالیس روپے نواسی پیسے سے بڑھ کر اڑتالیس روپے کا پڑے گا۔ نئے بلوں میں ایس آر او ایک ہزار پینتیس کے تحت فکس چارجز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ نئے بل میں یونیفارم کوارٹرلی ایڈجسٹمنٹ۔ فیول سرچارج ایڈجسٹمنٹ۔ ایڈیشنل سرچارج (پی ایچ ایل) اور الیکٹرسٹی ڈیوٹی بھی شامل ہے ۔ بیس ٹیرف۔ تمام ایڈجسٹمنٹ۔ فیول و ایڈیشنل سرچارج اور الیکٹرسٹی ڈیوٹی پر سیلز ٹیکس بھی لگایا گیا ہے ۔ اس وقت جاری کیے گئے بلوں میں ریڈنگ کی تاریخ کے حساب سے نئے اور پرانے ٹیرف کو شامل کیا گیا ہے جس کے تحت سترہ سو یونٹ کے بل میں بیس ٹیرف کی رقم چھیاسٹھ ہزار سات سو اکھہتر روپے اور چونتیس ہزار سات سو چودہ روپے کے ٹیکسز شامل ہیں۔ آئندہ ماہ نئے ٹیرف پر مکمل منتقلی اور نئے ٹیکسز کی شمولیت کے بعد اتنے ہی یونٹ کا بل بیس ہزار روپے تک بڑھ جائے گا اور صارف کو مجموعی طور پر ایک یونٹ ستر روپے کا پڑے گا۔ نئے بل میں صارف پر بنیادی ٹیرف کی رقم کے علاوہ پچاس فیصد تک ٹیکسز کی بھی بھرمار ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں