میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سال نو اسلام کی خاطر دی گئی قربانیوں کو یاد کر کے عزم کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے،صدر مملکت

سال نو اسلام کی خاطر دی گئی قربانیوں کو یاد کر کے عزم کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے،صدر مملکت

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ سال نو اسلام کی خاطر دی گئی قربانیوں کو یاد کر کے اپنے ایمان اور عزم کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے،معرکہ کربلا اسلامی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے، جو ظلم کے مقابلے میں غیر متزلزل جرات، قربانی اور ثابت قدمی کی مثال ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے ہجری سال نو 1445ھ /2023 ء کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ یکم محرم الحرام سے اسلامی ہجری کیلنڈر کے سال 1445ھ کا آغاز ہو رہا ہے، میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ یہ ہجری سال پاکستان، پاکستانی قوم، عالم اسلامی اور ساری دنیا کیلئے باعث رحمت و برکت ہو، آمین۔انہوںنے کہاکہ اسلامی سال نو کا آغاز دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سال نو اسلام کی خاطر دی گئی قربانیوں کو یاد کر کے اپنے ایمان اور عزم کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے،اس نئے ہجری سال کے آغاز پر ہم اِس بات کا عزم کرتے ہیں کہ اپنے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور اْنکی تعلیمات سے سبق حاصل کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں